ایلون مسک کی کمپنی سے متعلق ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق کمپنی مبینہ طور پر ایک اسٹارٹ اپ خریدنے کے لیے تیار ہے جس کی بنیاد ایک پاکستانی نوجوان نے رکھی تھی۔
رپورٹس کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان Saleh Asif نے اپنے تین دوستوں کے ساتھ مل کر امریکا میں Cursor AI کے نام سے کمپنی قائم کی تھی، جو اب عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کمپنی کی مالیت اس وقت تقریباً 30 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے، جبکہ سالانہ منافع ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔ کمپنی کا سافٹ ویئر دنیا بھر میں ہزاروں ڈیولپرز کو کوڈنگ اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
ایلون مسک کے خیال میں وہ چیز جو دولت سے نہیں خریدی جا سکتی
اطلاعات کے مطابق اسپیس ایکس نے اس کمپنی کو تقریباً 60 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جبکہ مشترکہ تعاون کی صورت میں 10 ارب ڈالر کی اضافی ادائیگی پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
یہ پیش رفت پاکستانی ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، تاہم اس معاہدے سے متعلق مکمل اور باضابطہ تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
