پنجاب میں ڈومیسائل فیس میں بڑا اضافہ، نظام مکمل ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ پنجاب میں ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی ڈومیسائل کے اجرا کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

latest urdu news

نئے فیصلے کے مطابق ڈومیسائل فیس 200 روپے سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس رقم میں 200 روپے بنیادی فیس، 300 روپے ای افیڈیویٹ جبکہ 50 روپے سروس چارج شامل ہوں گے۔ حکومتی پالیسی کے تحت 500 روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوں گے جبکہ 50 روپے Punjab Information Technology Board کو سروس چارج کے طور پر دیے جائیں گے۔

حکومت نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈومیسائل کے حصول کا عمل جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب درخواست دہندگان آن لائن اپلائی کر سکیں گے، فیس e-Pay Punjab کے ذریعے ادا کریں گے اور تیار شدہ ڈومیسائل کورئیر کے ذریعے گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ایک خودکار ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

نئے نظام میں موبائل ایپ کے ذریعے درخواست اور ادائیگی کی سہولت بھی شامل ہوگی، جبکہ نادرا طرز کا ڈیجیٹل ویریفکیشن اور ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے ڈومیسائل کے اجرا کا دورانیہ کم ہو کر صرف 2 سے 3 دن رہ جائے گا۔

جہلم میں مریم کی دستک پروگرام کا آغاز، شہریوں کو گھر بیٹھے 76 سے زائد سرکاری خدمات میسر

اضافی اخراجات میں کورئیر سروس کے 60 روپے، سکیورٹی پیپر کے 40 روپے اور ڈیٹا ہوسٹنگ، ایس ایم ایس اور سسٹم مینٹیننس کے 50 روپے شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام سے شفافیت اور سروس کی رفتار میں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ نے فیس میں اضافے پر سوالات اٹھاتے ہوئے مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ناقدین کا مؤقف ہے کہ آن لائن سہولت کے نام پر شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے، تاہم حکومتی حلقے اسے جدید اور مؤثر نظام کی جانب ایک ضروری قدم قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter