آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے آج لندن میں دو روزہ اہم کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں 30 سے زائد ممالک کے فوجی منصوبہ ساز شریک ہیں۔ اس اجلاس کا مقصد خطے میں بحری راستوں کی بحالی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق کانفرنس میں شریک حکام اپنے اپنے ممالک کی عسکری صلاحیتوں پر بریفنگ دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمانڈ اور کنٹرول کے نظام اور خطے میں فوجی دستوں کی ممکنہ تعیناتی پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ فوجی حکمتِ عملی کو اس وقت تک حتمی شکل نہیں دی جائے گی جب تک ایک مستحکم اور پائیدار جنگ بندی معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔
آبنائے ہرمز سب کے لیے کھلی ہونی چاہیے، یو اے ای کا مؤقف
یاد رہے کہ یہ اہم کانفرنس برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ قیادت میں منعقد ہو رہی ہے، جسے موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایک اہم سفارتی اور عسکری پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
