عالمی انسانی حقوق کو سنگین خطرات لاحق، بڑی طاقتوں کے رہنماؤں پر سخت تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ میں عالمی انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں ایسے حالات کافی عرصے سے پروان چڑھ رہے تھے جن میں سخت اور غیر انسانی رویوں کو فروغ مل سکے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق اسرائیل، روس اور امریکا ان ممالک میں شامل ہیں جو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی کمزوری اور تنزلی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تنظیم نے زور دیا کہ موجودہ عالمی نظام، جو دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ کے بعد بڑی محنت سے قائم کیا گیا تھا، اب کمزور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 2025 کے دوران اس عالمی نظام سے واضح انحراف دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے اصولوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ گزشتہ چند برسوں میں اس نظام کو مسلسل دھچکے لگے ہیں، جس سے دنیا بھر میں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔

تنظیم نے اپنی رپورٹ میں اسرائیل، امریکا اور روس کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے رہنما عالمی سطح پر اثر و رسوخ اور طاقت کے حصول کے لیے ایسی پالیسیاں اپنا رہے ہیں جو انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter