پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں لوگوں کے پاس محبت اور رشتوں کو وقت دینے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے اور وہ زیادہ تر اپنی مصروفیات اور مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبت دراصل توجہ، خیال اور دیکھ بھال کا نام ہے، لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لوگوں میں وہ جذبہ پہلے جیسا نہیں رہا۔ ان کے مطابق موجودہ دور میں تعلقات کا انداز بھی بدل گیا ہے۔
طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج کے لوگ زیادہ مصروف ہیں اور ان کے پاس رشتوں کو نبھانے کے لیے وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانے وقتوں میں جو خلوص اور رومانس دیکھنے کو ملتا تھا، وہ اب کم ہوتا جا رہا ہے۔
ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب نہیں دیتی، خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: طوبیٰ انور
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ آج کل لوگ مختلف آپشنز اور مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے مستقل اور گہری محبت کے رشتے پہلے جیسے نہیں رہے۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار بھی کیا کہ فلمی انداز کی مثالی محبت حقیقی زندگی میں کم ہی نظر آتی ہے۔
