اسلام آباد میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، 618 نئے مریض رپورٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 618 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 سے مارچ 2026 کے دوران یہ کیسز سامنے آئے، جس کے بعد شہر میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی رفتار مزید تیز ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا اور 22 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیسز میں 64 فیصد حصہ بالغ مردوں کا ہے، جس سے نوجوان اور فعال عمر کے افراد زیادہ متاثر دکھائی دیتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق نوجوانوں میں غیر محفوظ رویے، منشیات خصوصاً آئس کے زیر اثر خطرناک سرگرمیاں اس بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ ان کے مطابق آگاہی اور احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے، جبکہ مختلف شہروں میں اس کے پھیلاؤ پر مسلسل تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter