اداکارہ رمشا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رمشا خان حال ہی میں اداکار خوشحال خان کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ ان کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
بعد ازاں رمشا خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وائرل تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا اور مبینہ طور پر تصاویر ہٹانے کی درخواست بھی کی۔ اسی واقعے کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس حذف کر دیں۔
پاکستانی فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، دفاعی تعاون میں نئی پیش رفت
اداکارہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین مختلف انداز میں دیکھ رہے ہیں، تاہم ان کی جانب سے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
