کسٹمز اہلکاروں پر ضبط شدہ چاندی میں خردبرد کا الزام، 400 کلو سیسے سے تبدیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ: ضبط شدہ قیمتی دھات میں مبینہ خردبرد کے معاملے میں پاکستان کسٹمز کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے چاندی کے بسکٹوں کو سیسے کی اینٹوں سے تبدیل کیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ضبط شدہ سامان کی ترسیل کے بعد جانچ پڑتال کی گئی۔

حکام کے مطابق ملزمان کو مجموعی طور پر 688 کلو گرام ضبط شدہ چاندی لاہور منتقل کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہوں نے اسٹیٹ ویئر ہاؤس سے 36 ڈبوں میں بند چاندی اپنی تحویل میں لی اور اسے مقررہ مقام تک پہنچایا۔

تاہم جب لاہور میں ڈبے کھولے گئے تو انکشاف ہوا کہ 688 کلو گرام میں سے تقریباً 400 کلو چاندی اصلی نہیں تھی بلکہ اس کی جگہ سیسہ رکھا گیا تھا۔ ایف بی آر کے مطابق سیل بند ڈبوں میں یہ ردوبدل ایک سنگین بدعنوانی کا معاملہ ہے، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter