گجرات میں انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو اور رکن صوبائی اسمبلی عظمٰی کاردار نے کی۔

latest urdu news

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی، ایس پی مہر ریاض ناز، اے ڈی سی جی صبا سحر، اے سی عبدالقدیر زرکون اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطا المنعم سمیت دیگر ضلعی افسران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہم کی کارکردگی اور انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم 13 سے 16 اپریل تک جاری رہے گی، جس کے دوران 5 لاکھ 8 ہزار 66 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ضلع کی 119 یونین کونسلز میں مجموعی طور پر 2,369 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 2,208 موبائل ٹیمیں، 122 فکسڈ پوائنٹس اور 33 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں تاکہ ہر بچے تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

پہلے روز کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ 1 لاکھ 69 ہزار 356 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا، جس میں آؤٹ ڈور کوریج 101 فیصد جبکہ گھر گھر جا کر کوریج 92 فیصد رہی۔ باقی ماندہ بچوں کو کیچ اپ دنوں میں کور کیا جائے گا۔

گجرات میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز: لاکھوں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف

فوکل پرسن عظمٰی کاردار نے ہدایت دی کہ مہم کے دوران سو فیصد کوریج یقینی بنائی جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر اور فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ مہم بلا رکاوٹ جاری رہے۔

اجلاس میں ڈی ایس پی نعیم، ڈاکٹر سید اعتزاز، ڈاکٹر عثمان نعیم اور عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر صدف بھی شریک ہوئیں۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter