امن کی جانب بڑی پیش رفت: پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں، وزیراعظم کا خطاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے قوم سے خطاب میں انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطحی نمائندے پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں آج دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے بجائے اب امن اور بات چیت کی فضا قائم ہو رہی ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم کے مطابق حالیہ نازک صورتحال میں پاکستانی قیادت نے اعتماد اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جو ممالک کل تک آمنے سامنے تھے، اب وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگرچہ عارضی جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن اصل چیلنج مستقل اور دیرپا امن کا قیام ہے، جسے انہوں نے نہایت اہم اور فیصلہ کن مرحلہ قرار دیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو تاریخ ساز قرار دیا، جنہوں نے کشیدگی کم کرنے اور امن کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مذاکرات پر دنیا کی نظریں: ناکامی کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو بے شمار قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی، اور پاکستان اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی مکمل سفارتی صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter