سلمان خان راج پال یادو کے حق میں سامنے آگئے، سوشل میڈیا پر بیان وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار Salman Khan نے مزاحیہ اداکار Rajpal Yadav کی حمایت میں بیان دے کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران راج پال یادو کو ایک طنزیہ جملے کا سامنا کرنا پڑا، جس پر مداحوں کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا۔ یہ واقعہ سکرین ایوارڈ کے دوران پیش آیا، جہاں میزبان نے گفتگو کے دوران مزاحیہ انداز میں ایک تبصرہ کیا جو ناظرین کو ناگوار گزرا۔

اس صورتحال پر سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ راج پال یادو گزشتہ تین دہائیوں سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں اور ان کی صلاحیتوں سے سب واقف ہیں، اسی لیے انہیں کام ملتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات گفتگو کے دوران باتیں غیر ارادی طور پر نکل جاتی ہیں، اس لیے ایسے معاملات کو نظر انداز کر کے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کیونکہ آمدن اور ذمہ داریاں بالآخر ملک کے اندر ہی رہتی ہیں۔

چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت

واضح رہے کہ راج پال حالیہ عرصے میں ایک قانونی معاملے کا سامنا بھی کر چکے ہیں، جہاں چیک باؤنس کیس کے باعث انہیں تہاڑ جیل جانا پڑا، تاہم بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter