China، Pakistan اور Afghanistan نے باہمی مسائل کے جامع حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت چین کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آئی۔
چینی دفتر خارجہ کے مطابق یہ مذاکرات Urumqi میں منعقد ہوئے، جہاں پاکستان اور افغانستان کے نمائندوں نے خطے کو درپیش چیلنجز اور ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صورتحال کو مزید کشیدہ یا پیچیدہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تینوں ممالک نے رابطوں اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے اور مسائل کے پرامن حل کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی رابطوں کا آغاز، چین میں جونیئر سطح مذاکرات شروع
دوسری جانب Kabul میں تعینات چینی سفیر نے افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی، خیر سگالی اور عدم تشدد کے اقدامات جاری رہیں گے۔
چینی سفیر کے مطابق چین نے اس عمل کو غیر جانبداری کے اصول کے تحت شروع کیا ہے اور وہ خطے میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعاون بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
