ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ تہران نے ان تجاویز کو قبول نہیں کیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران کا مؤقف واضح ہے کہ عارضی جنگ بندی کے بجائے تنازع کا مکمل اور مستقل حل ہونا چاہیے۔ ایرانی حکام کے مطابق صرف وقتی خاموشی کے بجائے خطے میں دیرپا امن کے لیے بنیادی مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق ایران نے اپنے جواب میں 10 نکاتی لائحہ عمل بھی پیش کیا ہے۔ ان نکات میں خطے میں جاری تنازعات کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ بحری آمدورفت کے لیے ایک باقاعدہ فریم ورک بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔
ایران کا مؤقف برقرار: آبنائے ہرمز پر سخت موقف، جنگ بندی مذاکرات تاحال بے نتیجہ
اس کے علاوہ ایران نے عالمی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ دہرایا ہے اور حالیہ مبینہ امریکی و اسرائیلی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تعمیر نو کو بھی اپنی شرائط کا حصہ بنایا ہے
