طوفانی بارشوں کے پیش نظر ضلع جہلم میں نہروں اور ندی نالوں میں نہانے اور عبور کرنے پر پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: حالیہ بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے ضلع بھر کے تمام ندی نالوں، نہروں اور آبی گزرگاہوں میں نہانے، تیراکی کرنے اور پانی کے تیز ریلوں کو عبور کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

latest urdu news

یہ احکامات ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال کے باعث اچانک طغیانی اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر کسی بھی قسم کی غفلت انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں، بالخصوص نوجوانوں اور بچوں کے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر آبی مقامات کا رخ نہ کریں۔

جہلم میں ماڈل بازار کی بیوٹیفیکیشن، کمشنر راولپنڈی نےمعائنہ کیا

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کنٹرول رومز بھی فعال کر دیے ہیں جہاں شہری فوری طور پر رابطہ کر سکتے ہیں:

  • ضلعی کنٹرول روم جہلم: 05449270256
  • تحصیل دینہ: 0544280371
  • تحصیل سوہاوہ: 0544224036
  • تحصیل پنڈ دادنخان: 0544221101

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اور اپنے پیاروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter