بارشوں کا نیا اسپیل، مختلف مقامات پر اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

latest urdu news

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 15 اگست تک راولپنڈی ، مری، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، وزیر آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ اور مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter