ایران جنگ: 13 امریکی اہلکار ہلاک، 365 زخمی پینٹاگون کی رپورٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Pentagon نے Iran کے خلاف جاری جنگ میں امریکی جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب تک 13 اہلکار ہلاک جبکہ 365 زخمی ہو چکے ہیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں امریکی فوج کے 247، بحریہ کے 63 اور فضائیہ کے 36 اہلکار شامل ہیں، جبکہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ میں تعینات ہونے والے میرینز کے 19 اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

ادھر جنگی صورتحال میں مزید شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویت میں ایک CH-47 Chinook ہیلی کاپٹر ڈرون حملے میں نشانہ بنا، جس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

ٹرمپ کا ایران جنگ کو آئندہ نسلوں کے تحفظ سے جوڑنا، عالمی توجہ کا دعویٰ

تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتے ہوئے جانی نقصان اور مسلسل حملوں کے باعث خطے میں کشیدگی مزید سنگین شکل اختیار کرتی جا رہی ہے، جبکہ اس صورتحال کے عالمی اثرات بھی سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter