125
بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد دیگر کو بچا لیا گیا۔
ترک کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ حادثہ ترکی اور یونان کے درمیان سمندری حدود میں پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 21 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ 18 افراد کی لاشیں بھی سمندر سے نکالی گئی ہیں۔
یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے کئی افسران برطرف، اپیلیں مسترد
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تارکین وطن ایک ربڑ کی کشتی میں سوار تھے، جو سمندر میں ڈوب گئی۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔
