جنگ بندی صرف ہماری شرائط پر ممکن، امریکی تجاویز مسترد:ایران

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: Iran نے جنگ بندی کے حوالے سے United States کی پیش کردہ تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی فیصلے کا انحصار صرف ایرانی شرائط پر ہوگا۔

latest urdu news

ایرانی حکام کے مطابق امریکا کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم انہیں غیر موزوں قرار دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران کسی صورت Donald Trump کو یہ اختیار نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے وقت یا شرائط کا تعین کریں۔ ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ایران نے جنگ بندی کے لیے واضح شرائط بھی سامنے رکھ دی ہیں۔ ان میں سرفہرست یہ ہے کہ ایران پر ہونے والے حملے فوری طور پر روکے جائیں اور ایرانی حکام کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے لیے ٹھوس اور قابل ضمانت اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

امریکی پیغامات موصول، مذاکرات فی الحال غیر ممکن:ایران کا موقف

حکام کے مطابق ایران یہ بھی چاہتا ہے کہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگایا جائے اور اس کے ازالے کی ضمانت دی جائے۔ مزید برآں، ایران پر جاری جنگ اور خطے میں اس کے اتحادی گروہوں کے خلاف کارروائیاں بھی بند کی جائیں۔

ایران نے Strait of Hormuz پر اپنی خودمختاری کو تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جو عالمی تجارت کے لیے ایک نہایت اہم گزرگاہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کا ابتدائی ردعمل مختلف سفارتی ذرائع سے امریکا تک پہنچایا گیا، جس میں Pakistan کا کردار بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی تجاویز میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو محدود یا ختم کرنے، پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے، اور International Atomic Energy Agency کی نگرانی جیسے نکات شامل ہیں، تاہم ایران نے ان شرائط کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter