عید کے لباس پر تنقید: علی ظفر نے قوم سے معافی مانگ لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار و اداکار Ali Zafar نے عید کے موقع پر اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں قوم سے معافی مانگ لی۔

latest urdu news

علی ظفر نے اپنے پیغام میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ قوم سے معذرت کرتے ہیں کہ انہوں نے بغیر بنیان کے کرتا پہنا اور عید کے دن اجرک اور دھوتی میں پودوں کو پانی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ایسی “سنگین غلطی” دوبارہ نہ دہرانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک نہایت اہم قومی و عالمی مسئلہ بن گیا ہے، اور اس پر توجہ دلانے کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کے اس طنزیہ بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا۔

گلوکار علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام ‘سوہنا نبی’ جاری کر دیا

واضح رہے کہ علی ظفر نے عید پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ گلابی اور پیچ رنگ کی قمیض کے ساتھ دھوتی پہنے پودوں کو پانی دیتے نظر آئے۔ ان کے اس منفرد انداز پر کچھ صارفین نے تنقید کی، جبکہ بعض نے اسے تخلیقی اور مختلف انداز قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter