2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ سموگ زدہ ملک قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

World Health Organization (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2025 میں Pakistan دنیا کا سب سے زیادہ سموگ سے متاثرہ ملک قرار پایا ہے، جس نے ماحولیاتی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق خطرناک فضائی ذرات (PM2.5) کی محفوظ حد 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر مقرر کی گئی تھی، تاہم پاکستان میں یہ مقدار اس حد سے تقریباً 13 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ 143 ممالک اور خطوں میں سے 130 اس معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر رہا، جبکہ Bangladesh دوسرے اور Tajikistan تیسرے نمبر پر آئے۔

ماہرین نے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا قدرتی حل بتا دیا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دنیا کے 25 آلودہ ترین شہروں میں اکثریت India، پاکستان اور China میں واقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رپورٹ میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بھارت کا لونی قرار دیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی انسانی صحت، معیشت اور ماحول کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter