پنجاب میں توانائی بحران کے پیش نظر اہم اقدامات: تعلیمی چھٹیوں میں توسیع اور پیٹرول کوپن سسٹم پر غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت توانائی بحران کے پیش نظر بڑے فیصلوں کی تیاری کر رہی ہے، اور محکمہ توانائی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نئی سفارشات پیش کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے محدود وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو سکے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق سفارشات میں 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع، اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم، اور نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے لیے سخت ہدایات شامل ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کیا جائے گا۔ غیر ضروری تقریبات پر پابندی اور میٹرو و بس سروس میں اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

توانائی بچت کی اپیل، رانا ثناء اللہ نے عوام کو پیٹرول اور گیس کا استعمال کم کرنے کا مشورہ دے دیا

توانائی کی بچت کے لیے ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے، رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس کو متبادل موڈ پر چلانے، اور مارکیٹ کے اوقات کار مزید محدود کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ یہ اقدامات توانائی کی بچت اور عوامی سہولیات کے توازن کے لیے متوقع ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter