ضلع کچہری جہلم میں ای اسٹامپ پیپر کا نیا نظام شہریوں کیلئے درد سر بن گیا، سائلین مشکلات کا شکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ضلع کچہری جہلم میں متعارف کروایا گیا ای اسٹامپ پیپر کا نیا نظام شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا ہے، جس کے باعث سائلین اور وثیقہ نویس شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ای اسٹامپ پیپر کا نیا نظام متعارف کروایا گیا، تاہم اس میں موجود تکنیکی خرابیوں کے باعث سائلین کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع کچہری آنے والے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نظام کے باعث ان کا قیمتی وقت اور پیسہ دونوں ضائع ہو رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق وثیقہ نویس سائلین کے نام پر درخواستیں جمع کرواتے ہیں لیکن کئی کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ تو PSID جاری ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی جواب موصول ہوتا ہے۔ بعض اوقات PSID جاری ہونے کے باوجود اسٹامپ پیپر ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتا، جس کے باعث سائلین کی جمع شدہ رقم ضائع ہو جاتی ہے۔

بلال اظہر کیانی کی جہلم میں عید مصروفیات، سکیورٹی و طبی سہولیات کا جائزہ

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث سائلین اور وثیقہ نویسوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑوں کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں، جو مزید مسائل کو جنم دے رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نظام کو مکمل طور پر فعال کرنے سے قبل اس کی خامیوں کو دور کیا جائے، عملی تجربات کیے جائیں اور جن سائلین کی رقم ضائع ہوئی ہے انہیں واپس دلائی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter