بلال اظہر کیانی کی جہلم میں عید مصروفیات، سکیورٹی و طبی سہولیات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے Bilal Azhar Kayani نے عید کے دوسرے روز جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس اور "ستھرا پنجاب” مہم کے عملے سے ملاقات کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

latest urdu news

دورے کے دوران انہوں نے Jhelum کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کا بھی رخ کیا، جہاں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی منصوبے زمینی حقیقت ہیں، مذاکرات کے عمل میں واحد رکاوٹ عمران خان ہیں، بلال اظہر کیانی

وزیر مملکت نے بعد ازاں سیف سٹی سینٹر کا دورہ کر کے عید کے موقع پر سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور عملے کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter