عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ مکمل، آنکھوں کی صحت اطمینان بخش قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایک بار پھر طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے ان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق معائنہ مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس روانہ کر دیا گیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق عمران خان کو ان کی رضامندی سے اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کے علاج کا تیسرا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ اس دوران انہیں اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن دیا گیا، جو مکمل حفاظتی اقدامات اور طے شدہ طبی پروٹوکول کے تحت لگایا گیا۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران اور بعد میں عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ میڈیکل ٹیم نے معائنے کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بینائی کو بہتر قرار دیا۔

عمران خان کی عید پر بیٹوں سے بات کرادی گئی، 25 سے 30 منٹ تک گفتگو ہوئی

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 24 فروری کو انہیں اسی مقصد کے لیے پمز اسپتال لایا گیا تھا، جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی تھی۔ اس موقع پر دل کے معائنے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے، جن کے نتائج نارمل آئے تھے، جبکہ ڈاکٹرز نے مجموعی طور پر ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter