118
ابوظہبی میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عیدالفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی، جبکہ کھلے میدانوں میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور تمام مساجد میں نماز کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور نماز کے لیے مقررہ مقامات کا ہی انتخاب کریں۔
دوسری جانب، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے اجلاس آج منعقد ہوں گے، جس کے بعد عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ دو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی
