اسرائیلی حملے میں ایرانی انٹیلیجنس وزیر کی ہلاکت کا دعویٰ، ایران خاموش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فضائی حملے کے دوران ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کو نشانہ بنایا، تاہم اس حوالے سے ایران کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ دارالحکومت تہران میں کیا گیا، جہاں اہم حکومتی شخصیات کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ہلاکت کی تصدیق ابھی واضح نہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، جس سے صورتحال مزید غیر یقینی کا شکار ہے۔

ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکا نے ایران کی اعلیٰ شخصیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کیا تھا، جن میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای، علی لاریجانی اور اسماعیل خطیب سمیت دیگر اہم عہدیداران شامل تھے۔

اس سے قبل بھی اسرائیل نے ایران کی قومی سلامتی سے وابستہ شخصیات کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے تھے، جن میں علی لاریجانی سے متعلق کارروائی کا ذکر بھی سامنے آیا تھا، جس کی بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter