نیٹو پر تنقید اور آبنائے ہرمز پر مدد کی اپیل: ٹرمپ کے سخت بیانات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اس اتحاد کے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن جب امریکا کو ضرورت پڑی تو نیٹو اس کے ساتھ کھڑا نظر نہیں آیا۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ اتحادی ممالک نے توقعات کے مطابق تعاون نہیں کیا۔

latest urdu news

صدر ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جنگ کے بعد جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان مایوس کن تھا۔ ان کے مطابق، فتح کے بعد ایسے اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور یہ بروقت مدد کے زمرے میں نہیں آتا۔

انہوں نے کے حوالے سے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چین، جاپان اور دیگر ممالک کو اس اہم گزرگاہ کے تحفظ کے لیے اپنے بحری بیڑے بھیجنے چاہئیں۔ ٹرمپ کے مطابق کئی ممالک کی تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے، اس لیے اس کی حفاظت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس میں بحری اور فضائی دفاع بھی شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں اس وقت ایسی قیادت موجود نہیں جو مذاکرات کے قابل ہو، جبکہ بعض دعوؤں میں انہوں نے ایرانی قیادت کے مستقبل پر بھی سوال اٹھائے۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر ٹرمپ کی فوجی اتحاد کو دھمکی، اتحادی ممالک سے تعاون کا مطالبہ

ٹرمپ نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے اور پڑوسی ممالک پر میزائل حملوں میں ملوث ہے۔ ان کے مطابق ایسے عناصر کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں ہونے چاہئیں، کیونکہ اس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن موجودہ حالات کے باعث اس منصوبے کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter