چین میں بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک بچی کے ہاتھ میں استعمال کے دوران موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

latest urdu news

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی اپنے گھر میں صوفے پر بیٹھی موبائل فون استعمال کر رہی ہوتی ہے۔ اسی دوران اچانک موبائل فون اس کے ہاتھ میں زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ جاتا ہے۔

موبائل فون کے اچانک پھٹنے پر بچی خوفزدہ ہو کر صوفے سے نیچے گر جاتی ہے اور فوراً وہاں سے اٹھ کر بھاگ جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے ویڈیو میں بچی کو شدید زخمی ہوتے نہیں دیکھا گیا، تاہم واقعہ نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔

ماہرین پہلے بھی متعدد بار خبردار کر چکے ہیں کہ موبائل فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود بہت سے افراد اس احتیاط کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

استعمال شدہ موبائل فونز سستے ہونے کی امید، کسٹم ویلیو میں بڑی کمی

ماہرین کے مطابق موبائل فون کے پھٹنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں بیٹری کی خرابی، فون کا حد سے زیادہ گرم ہو جانا یا چارجنگ کے دوران تکنیکی مسائل شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ معیاری چارجر استعمال کریں، خراب بیٹری کو فوراً تبدیل کریں اور چارجنگ کے دوران موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter