بھارتی گلوکار بادشاہ کو بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: بدنام زمانہ گینگسٹر Lawrence Bishnoi اور اس کی گینگ نے مشہور گلوکار Badshah کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے ذریعے دی گئی، جس میں گینگ نے کہا کہ "بادشاہ، آپ نے ہریانہ کی ثقافت کو برباد کرنے کی کوشش کی، اگلی بار آپ کو براہِ راست سر پر گولی ماریں گے۔”

latest urdu news

تنازعہ کا پس منظر

بادشاہ نے حال ہی میں ہریانوی زبان میں گانا ‘Tattery’ ریلیز کیا تھا۔ گانے کے بول اور فلم بندی کی وجہ سے ریاست ہریانہ کے شہر Panchkula کے رہائشیوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

سخت عوامی ردعمل کے بعد بادشاہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گانے پر معافی مانگی اور تمام پلیٹ فارمز سے اسے ڈیلیٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متنازع گانے پر بھارتی گلوکار بادشاہ کی معذرت، ویڈیو تمام پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا اعلان

گینگ کی سابقہ کارروائیاں

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے 2024 میں چندی گڑھ میں بادشاہ کے زیر ملکیت کلب کے باہر دھماکہ بھی کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بھی گینگ نے گلوکار کو دھمکی دی تھی اور اب وہ اپنے ردعمل میں مزید سخت موقف اختیار کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گینگ نے کہا کہ 2024 میں بادشاہ کو ان کے کلب میں ٹریلر دکھایا گیا تھا، اور اب اگر ایسا دوبارہ ہوا تو براہِ راست جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

یہ واقعہ بھارت میں فنکاروں کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کو بھی اجاگر کرتا ہے، جہاں گانوں یا عوامی مواد کی وجہ سے فنکاروں کو جان لیوا دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter