آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کو امریکی بحریہ کا تحفظ دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ جلد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنا شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد خطے میں جہاز رانی کو محفوظ بنانا ہے۔

latest urdu news

بی بی سی فارسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی بحریہ اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالے گی۔ تاہم انہوں نے اس منصوبے کے آغاز کی حتمی تاریخ یا طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

شپنگ کمپنیوں کی درخواستوں کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی دینے سے انکار کر دیا

صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کے اہداف مکمل طور پر ایک جیسے نہیں بھی ہو سکتے، بلکہ بعض معاملات میں دونوں ممالک کی ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter