بغداد میں امریکی سفارتخانے پر مبینہ ڈرون حملہ، سفارتی کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھنے کی اطلاعات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتے کی صبح امریکی سفارتخانے کو مبینہ طور پر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی سکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا جس کے بعد سفارتخانے کے احاطے سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔

latest urdu news

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سینئر عراقی سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک ڈرون نے امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا۔ ایک دوسرے سکیورٹی ذریعے نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ واقعی ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔

ادھر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بھی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ کے اندر سے دھواں اٹھتا دکھائی دیتا ہے، جس سے حملے کی شدت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو نقصان، اہلکار محفوظ رہے

اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسی روز فجر سے کچھ پہلے ایران نواز گروہ کتائب حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی گئی تھی، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter