عیدالفطر کی آمد پر ڈاکوؤں کی ’عیدی مہم‘ جاری:راولپنڈی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کے تھانہ ویسڑیج کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی موٹر سائیکل اور ہیلمٹ چھین لیے۔

latest urdu news

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شلوار قمیض پہنے تین ڈاکوؤں کو سکون سے گلی میں پیدل چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں کے قریب سے دیگر شہری بھی گزرتے ہیں، لیکن کسی نے مداخلت نہیں کی۔

فوٹیج کے مطابق جیسے ہی ڈاکوؤں کو موقع ملتا ہے، وہ موٹر سائیکل سوار کو گھیر کر روکتے ہیں۔ ایک ڈاکو موٹر سائیکل کو عقب سے پکڑ کر روکتا ہے، دوسرا سامنے آکر پسٹل نکال کر تانتا ہے اور تیسرا درمیان میں کھڑا ہو کر سوار کو زبردستی موٹر سائیکل سے اترنے کا کہتا ہے۔

عیدالفطر سے قبل جہلم میں درزیوں نے سلائی کے نرخ بڑھا دیے، شہری پریشان

موٹر سائیکل سوار ہچکچاہٹ کا شکار ہوتا ہے تو ڈاکو اسے تشدد کا نشانہ بنا کر موٹر سائیکل سے اتارتے اور دھکیلتے ہیں۔ تینوں ڈاکوؤں میں ایک سوار کا ہیلمٹ دوسرے کو پہناتا ہے اور تینوں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

متاثرہ شہری عمر فیضان نے پولیس میں درخواست دے دی ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter