عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 30 ڈالر فی بیرل تک کمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور فی بیرل قیمت میں تقریباً 30 ڈالر تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق پیر کے روز خام تیل کی قیمت تقریباً 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یہ قیمت کم ہو کر تقریباً 90 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ یہ خدشہ تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ یہ آبی گزرگاہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، روسی سپلائی پر خدشات

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو امریکہ ایران کے خلاف 20 گنا زیادہ شدت کے ساتھ کارروائی کرے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں بھی عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter