امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے تیل کی ترسیل روک سکتے ہیں: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔ پاسداران کے مطابق خطے کی صورتحال کے حوالے سے حتمی فیصلہ تہران کی حکمت عملی کے مطابق ہوگا۔

latest urdu news

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی یا ممکنہ جنگ زیادہ دیر تک نہیں چلے گی اور جلد ختم ہو جائے گی۔ تاہم ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنگ کے انجام کا تعین امریکہ نہیں بلکہ ایران کرے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے جاری رہے تو ایران خطے سے تیل کی برآمدات کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں خطے سے ایک لیٹر تیل بھی باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل بھی گزرنے نہیں دیں گے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا انتباہ

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے گرد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی تیل منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ دنیا کے تقریباً بیس فیصد خام تیل کی ترسیل اسی تنگ آبی گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے اس علاقے میں کشیدگی عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter