ایران کا مذہبی نظام خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے: مارکو روبیو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ان کے مطابق ایرانی حکومت ریاستی وسائل کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے۔

latest urdu news

مارکو روبیو کے بیان کے مطابق امریکی حملے ایران کے میزائل پروگرام اور فوجی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر ایران کی خطرناک صلاحیتوں کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، "ہم بزور طاقت اس مقصد کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔”

ٹرمپ کا ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای پر فوری ردعمل دینے سے گریز

روبیو نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک پر حملے کر رہا ہے، توانائی کے اہم مقامات اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، اور سفارتخانوں پر بھی حملے کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی یہ کارروائیاں دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کے مترادف ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter