اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ تین ماہ کے لیے شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

اسٹیٹ بینک میں منعقدہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال، مہنگائی کی شرح، مالیاتی استحکام اور دیگر معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد پالیسی ریٹ کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک نے موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود کو 10.50 فیصد پر برقرار رکھنا مناسب سمجھا ہے تاکہ معیشت میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ، مانیٹری پالیسی کا اعلان

ماہرین کے مطابق شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کا مقصد مہنگائی کو قابو میں رکھنا اور معاشی سرگرمیوں میں توازن قائم رکھنا ہے۔ آئندہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں معاشی صورتحال کو دوبارہ دیکھتے ہوئے شرح سود میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter