قیمتوں میں اضافہ آئل کمپنیوں کو فائدہ دینے کے مترادف ہے: مفتاح اسماعیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قیمتیں بڑھانے کا فائدہ براہِ راست آئل کمپنیوں کو پہنچ رہا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ آئل کمپنیوں کے پاس جو پیٹرول اور ڈیزل اس وقت فروخت کے لیے موجود ہے وہ 28 فروری سے پہلے کم قیمت پر خریدا گیا تھا، اس لیے اس مرحلے پر قیمتوں میں اضافہ کرنا کمپنیوں کو اضافی منافع دینے کے مترادف ہے۔

مفتاح اسماعیل کے مطابق حکومت کو اس وقت قیمتیں بڑھانے کی کوئی فوری ضرورت نہیں تھی کیونکہ اس فیصلے کا بوجھ بالآخر عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے زیادہ، پیٹرول کی قیمت 1.15 ڈالر فی لیٹر

انہوں نے اس صورتحال کا موازنہ اس فیصلے سے کیا جب حکومت نے شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھ گیا تھا جبکہ عام عوام کو مہنگی چینی خریدنا پڑی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو ایسے فیصلے کرتے وقت عوامی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ مہنگائی کا دباؤ مزید نہ بڑھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter