قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس آج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت خود وزیراعظم کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر ان کیمرا بریفنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسکول اور کالجز میں کلاسز کو آن لائن منتقل کرنے اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ موجودہ معاشی چیلنجز کے دوران وسائل کی کفایت شعاری ممکن بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter