کراچی: ڈیزل مہنگا ہونے سے بسوں کے کرایے میں اضافہ، کم از کم 50 روپے مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: شہر میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایے بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق کراچی میں بسوں کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے بعد عمل میں آیا، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے زیادہ، پیٹرول کی قیمت 1.15 ڈالر فی لیٹر

حالیہ اطلاعات کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس کے اثرات براہِ راست پبلک ٹرانسپورٹ پر پڑ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter