سرائے عالمگیر: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد علاقے میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنا اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول چوہان اور سب انسپکٹر عثمان بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ اس دوران ملزم اسرار احمد ولد محفوظ حسین قوم جٹ، سکنہ پنڈی جٹاں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1140 گرام چرس برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سرائے عالمگیر میں منشیات اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن

اس موقع پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter