4
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں دو سابق کپتانوں کو شامل کر لیا ہے۔ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری تازہ معلومات کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد اب قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔
اس تبدیلی کے بعد سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق بدستور شامل ہیں۔ اس طرح قومی سلیکشن کمیٹی اب مجموعی طور پر چار اراکین پر مشتمل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ معروف امپائر علیم ڈار نے تین روز قبل سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد کمیٹی میں نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ نئی شمولیت کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سلیکشن کے عمل کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔
