ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران اب تک 500 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ہلاکتوں کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکا پہلے براہِ راست میدان میں آتا ہے یا اسرائیل مزید کارروائی کرتا ہے۔
علی لاریجانی کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی شہرتل اویو اور مغربی کنارے میں تازہ حملے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی اور اسرائیلی اہداف پر چالیس سے زائد حملے کیے گئے۔
امریکا سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے:علی لاریجانی
ادھر ایک اور واقعے میں مبینہ ایرانی ڈرون بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈے کے قریب جا گرا۔ اس واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں جبکہ صورتحال پر عالمی سطح پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
