قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے لیے روزانہ دو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مسافروں کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفر مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے اس وقت روزانہ ایک پرواز دبئی اور ایک پرواز ابو ظہبی کے لیے آپریٹ کر رہی ہے۔ ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے باوجود خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کا شیڈول زیادہ تر معمول کے مطابق برقرار رکھا گیا ہے۔
اسی طرح ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ تاہم دمام کے لیے پروازیں بحرین کے قریب میزائل حملے کے واقعے کے بعد عارضی طور پر روک دی گئی ہیں اور امید ہے کہ جلد بحال کر دی جائیں گی۔
جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل: پی آئی اے کو پانچ برس میں 200 ارب روپے کا نقصان
ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والی پروازیں اس وقت یمن کے اوپر سے گزر کر منزل تک پہنچ رہی ہیں۔ جبکہ یورپ اورکینیڈا کے لیےتاجکستان کے فضائی راستوں سے گزاری جا رہی ہیں۔
