دبئی کے قریب المِنہاد میں واقع آسٹریلوی ایئر بیس کو ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم تمام آسٹریلوی فوجی اہلکار محفوظ رہے ہیں۔ یہ اطلاع آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع نے غیر ملکی میڈیا کے سامنے تصدیق کی ہے۔
وزیرِ دفاع کے مطابق حملے کے دوران کسی بھی آسٹریلوی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا، اور ایئر بیس کی سیکیورٹی نظام مؤثر ثابت ہوا۔ المِنہاد ایئر بیس دبئی سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور طویل عرصے سے آسٹریلین ڈیفنس فورس کے لیے ایک اہم لاجسٹک اور آپریشنل مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے۔
ایران۔اسرائیل کشیدگی: بھارتی اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر محصور، حکومت سے مدد کی اپیل
یہ بیس 2003ء سے مختلف آپریشنز کے لیے استعمال ہو رہا ہے، مگر 2021ء میں افغانستان سے انخلا کے بعد وہاں اہلکاروں کی تعداد میں کمی آئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حملے کے بعد سیکیورٹی اور نگرانی کے اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
