امن کے علمبردار ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی حقیقت دکھا دی: میدویدیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدویدیف نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “امن کے علمبردار ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی حقیقت دکھا دی۔”

latest urdu news

میڈویڈیف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات محض ایک پردہ تھے اور کسی کو بھی یہ شبہ نہیں تھا کہ درحقیقت سنجیدہ مذاکرات کی نیت موجود نہیں تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حالیہ فوجی کارروائی نے امریکا کے اصل عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کی تاریخ صرف 249 سال پر محیط ہے، جبکہ فارسی سلطنت کی بنیاد ڈھائی ہزار سال قبل رکھی گئی تھی۔ “دیکھتے ہیں 100 سال بعد کیا ہوتا ہے،” انہوں نے اپنے بیان میں کہا۔

ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا پہلا بیان

روس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہے اور عالمی طاقتیں اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter