گجرات میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع، شفافیت کی جانب اہم قدم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جسے زمینوں کے ریکارڈ میں شفافیت اور قانونی تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران شہریوں میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام حکومتِ پنجاب کی جدید زمین اصلاحات پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد جائیداد کے نظام کو مزید محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔

یہ سرٹیفکیٹس Punjab Land Records Authority کی جانب سے جاری کیے جا رہے ہیں اور انہیں کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے۔ شہری اس کوڈ کو اسکین کر کے آن لائن تصدیق بھی کر سکتے ہیں، جس سے جعلسازی اور ریکارڈ میں رد و بدل کے امکانات کم ہوں گے۔

گجرات: بس اور کنٹینر کے تصادم میں 13 افراد زخمی

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف جائیداد کے لین دین میں شفافیت آئے گی بلکہ شہریوں کا سرکاری نظام پر اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter