پی ٹی آئی میں ہزاروں اختلافات، مگر عمران خان کے اندر رہنے پر مکمل اتفاق: خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام گروپوں میں ہزاروں اختلافات موجود ہیں، مگر ایک معاملے پر سب کا مکمل اتفاق ہے کہ کو اندر رہنا چاہیے۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے لیے ایک رہائی فورس تشکیل دے گی، تاہم دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی اور شہدا کے جنازوں میں شرکت سے بھی گریز کیا جائے گا۔

انہوں نے انڈورنی حالات کے حوالے سے کہا کہ روزانہ پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں اور لوگ زندہ جلائے جا رہے ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی کی ترجیح سب سے اوّل اور آخر ہے، جبکہ باقی معاملات بے معنی اور بے وقعت ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں نظر انداز کی گئی ہیں، ملک کی سلامتی کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی، اور باہر بیٹھے یوٹیوبرز اپنے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ اندر بیٹھے لوگ ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں۔

عمران خان کی صحت کے معاملے میں علیمہ خان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، شفیع جان

خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ سیاسی جماعت میں متعدد ٹکڑے اور گروپ موجود ہیں، لیکن سب چاہتے ہیں کہ عمران خان اندر رہیں۔ ان کے بقول پی ٹی آئی کے تمام گروپوں میں ہزاروں اختلافات ہونے کے باوجود ایک چیز پر سب کا مکمل اتفاق ہے: کہ عمران خان کو قید میں رہنا چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter