ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا عالمی ریکارڈ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بیٹنگ کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں، جہاں ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا کارنامہ انجام پا گیا ہے۔ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹورنامنٹ میں اب تک چار سنچریز اسکور کی جا چکی ہیں، جو کسی بھی سابقہ ایڈیشن سے زیادہ ہیں۔

latest urdu news

سب سے پہلے سری لنکا کے اوپنر نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کر کے ایونٹ میں بیٹنگ کا رنگ جما دیا۔ اس کے بعد کینیڈا کے یووراج سامرہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ہندسوں کی اننگز کھیل کر سب کو حیران کیا۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف سنچری بنا کر ایک ایڈیشن میں تین سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بعد ازاں سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے کپتان Harry Brook نے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کر کے مجموعی تعداد چار تک پہنچا دی، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

اس سے قبل کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایڈیشن میں دو سے زائد سنچریز نہیں بنی تھیں۔ 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں صرف ایک سنچری اسکور ہوئی تھی جبکہ 2009 میں کوئی بیٹر تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکا۔ 2010 میں دو، 2012 میں ایک، 2014 اور 2016 میں دو، دو سنچریز بنیں۔ 2021 میں ایک اور 2022 میں دو سنچریز اسکور ہوئیں، جبکہ 2024 کے ایڈیشن میں کوئی سنچری نہ بن سکی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کی سیمی فائنل رسائی مشکل

ماہرین کے مطابق جدید بیٹنگ انداز، بہتر پچز اور جارحانہ حکمت عملی کے باعث ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑے اسکورز کا رجحان بڑھ رہا ہے، اور رواں ایڈیشن اس تبدیلی کی واضح مثال بن چکا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter