جیکی شروف کی بیٹی کرشنا شروف نے افغان فائٹر کے ساتھ تعلقات کا اقرار کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: بھارتی فلمی خاندان کے معروف اداکارجیکی شراف کی صاحبزادی کرشنا شراف نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک افغان مکسڈ مارشل آرٹس ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ ’’لیو اِن ریلیشن شپ‘‘ میں ہیں۔

latest urdu news

33 سالہ کرشنا شروف اس وقت ریئلٹی شو ’دی 50‘ میں شریک ہیں، جہاں ایک حالیہ قسط کے دوران انہوں نے اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ذاتی زندگی بھی ان کے چیلنجنگ پروگرام ٹاسکس کی طرح دلچسپ ہے۔

کرشنا نے کہا کہ وہ فٹنس اور مارشل آرٹس میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اسی شعبے سے تعلق رکھنے والے ایک فائٹر کے ساتھ ان کا رشتہ قائم ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے شریک حیات کا نام عبدالعظیم ہے۔

کرشنا نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی پہلی ملاقات ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی، اس کے بعد انسٹاگرام پر رابطہ شروع ہوا اور تقریباً آٹھ ماہ تک ویڈیو کالز کے ذریعے بات چیت جاری رہی۔ بعد ازاں دونوں گوا میں ملے جہاں دو ہفتے ایک ساتھ گزارنے کے بعد تعلق مضبوط ہوا۔ اس کے بعد کچھ وقت دہلی میں گزارا اور پھر ممبئی میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

مرد عورتوں کے نگہبان اور کفیل ہوتے ہیں، رتبے میں بلند ہیں: اداکارہ سارہ عمیر

اداکارہ نے محبت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’محبت کا اصل مطلب ایک دوسرے کی خوشی اور سکون کا خیال رکھنا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ تعلق کے آغاز میں زبان ایک چیلنج تھی کیونکہ ان کے ساتھی فارسی بولتے تھے، وہ انگریزی میں بات کرتی تھیں اور دونوں کی ہندی بھی زیادہ مضبوط نہیں تھی، لیکن باہمی سمجھ اور رابطے نے تمام فاصلے ختم کر دیے۔

کرشنا شروف کے اس اقرار کے بعد سوشل میڈیا پر مداح اور شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں، جہاں کچھ صارفین تعلق کی کھلی بیان بازی کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ دیگر تجسس کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter