کبریٰ خان نے ابتدا میں گوہر رشید سے شادی کیوں انکار کیا؟ اداکارہ نے بتا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکار گوہر رشید نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ، اداکارہ کبریٰ خان نے شروع میں ان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

latest urdu news

گوہر رشید کے مطابق جب انہوں نے شادی کی پیشکش کی تو کبریٰ نے انکار کر دیا، جس سے ان کا دل ٹوٹ گیا اور وہ ایک سال تک انہیں منانے کی کوشش کرتے رہے۔ اداکار نے بتایا کہ کبریٰ کی رضا مندی حاصل کرنے میں انہیں ایک سال لگا، اور پھر بالآخر کبریٰ نے ہاں کر دی۔

پروگرام میں کبریٰ خان نے شادی سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ابتدا سے ہی بہترین دوست تھے اور اس وقت شادی کا تصور ہی نہیں تھا۔ گوہر کے پروپوز کرنے پر انہوں نے کہا کہ "ہم تو بیسٹ فرینڈز ہیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟”

شادی کے بعد رویے بدل جاتے ہیں، گوہر رشید کی کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ گفتگو

تاہم وقت کے ساتھ کبریٰ کو احساس ہوا کہ زندگی میں اہم بات یہ نہیں کہ کس کے ساتھ رہ سکتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ کس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اداکارہ نے کہا کہ گوہر کے بغیر رہنا ممکن نہیں تھا، اسی لیے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

گوہر اور کبریٰ کا یہ انکشاف ان کے مداحوں کے لیے خوشی اور دلچسپی کا سبب بن گیا، اور یہ واضح کرتا ہے کہ محبت اور رشتے کی بنیاد وقت اور قربت کے ساتھ مضبوط ہوتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter